لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے این اے 118 اور 108 کے ضمنی انتخابات کی منسوخی کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے 12 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔عدالت نے دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کی منسوخی کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے 12 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی کی درخواست پر بھی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔