جیو گرافک انفارمیشن سسٹم

این ایچ اے نے جیو گرافک انفارمیشن سسٹم سروے کا فیزون مکمل کرلیا

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ این ایچ اے نے جیو گرافک انفارمیشن سسٹم سروے کا فیزون مکمل کرلیا ہے، منصوبے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ دور حکومت میں این ایچ اے کی آمدن میں 73 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے،منصوبہ رائٹ آف وے سے استفادے کے لحاظ سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ جیوگرافک انفار میشن سسٹم سروے کا کام گزشتہ برس جون میں شروع کیا گیا تھا،راولپنڈی سے کھاریاں تک منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کاکام بھی مکمل ہو چکا ہے،باقی سڑکوں اورفیز3 کاکام 2020 میں ہی مکمل کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے فیزون مصروف ترین شاہراہوں کراچی ملتان لاہور اور پشاور پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں