عظمیٰ بخاری

این آر او کی سیل لگی ہے ”حصہ دیتے جاﺅ، این آر او لیتے جاﺅ“، عظمیٰ بخاری

لاہور ( عکس آن لائن )مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے این آر او کی سیل لگی ہے ’حصہ دیتے جا ﺅ ، این آر او لیتے جا ﺅ ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلا این آر او باجی علیمہ، دوسرا جہانگیر ترین اور تیسرا زلفی بخاری کو دیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چینی، گندم مافیا عالمی مالیاتی اداروں کو دن رات چونا لگانے کے پلان بنارہا ہے۔ چینی،گندم مافیا کو قوم کے بجائے اپنی کرسی بچانے کی فکر پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عامر کیانی اور ظفر مرزا قوم کو اربوں روپے کا چونا لگا کر غائب ہو گئے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ 22 کروڑ پاکستانیوں کو ایک ایک ماسک بھی مفت فراہم نہیں کرسکے، ا±لٹا مافیا از م حکومت کے وزیر اور مشیر ماسک اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔مافیا ازم کی حکومت نے کورونا کے نام پر اربوں روپےکی فنڈنگ وصول کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں