میاں اسلم اقبال

این آر او ٹو کے فیوض و برکات سے مفرور نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری ہوا’ میاں اسلم اقبال

لاہور( نمائندہ عکس) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ این آر او ٹو کے فیوض و برکات سے مفرور نواز شریف کو حکومت پاکستان نے سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا،ریاست پاکستان کے منہ پر اتنی سیاہی شاید ہی کسی دور میں ملی گئی ہو جتنی ان چھ ماہ میں ان جعلی حکمرانوں کی تگ و دو سے ملی جا چکی ہے۔

اپنے بیان میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی اولاد سے لے کر کاروبار تک پاکستان سے باہر ہے،پاکستان میں نااہلی کی وجہ سے نواز شریف کونسلر تک نہیں بن سکتا لیکن امپورٹڈ حکومت نے ایسے شخص کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی جنگل کے قانون اور لاقانونیت کے خلاف عوام سڑکوں پر ہیں۔ لٹیروں اور نا اہلوں کو ملک کی قسمت کے فیصلے کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں