صوبائی وزیر سعید غنی

ایم کیو ایم سندھ حکومت کا حصہ بنے گی تو اس سے معاہدے پر عمل درآمد میں آسانی ہوگی‘صوبائی وزیر سندھ

کراچی(نمائندہ عکس) سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت کا حصہ بنے گی تو اس سے معاہدے پر عمل درآمد میں آسانی ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے اپوزیشن کی جوڑ توڑ جاری ہے جب کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے بھی بات چیت جاری رکھی ہوئی ہے جس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کی قیادت کی اسلام ا?باد میں ملاقات ہوئی۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان نے حکومت یا اپوزیشن کاساتھ دینےکے حوالے سے کہا تھا مشاورت جاری ہے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ساری چیزیں جب تک طے نہیں ہوں گی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں