کراچی(عکس آ ن لائن)متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے کہاہے کہ ایم کیو ایم اپنے ووٹرز کی سوچ پر آگے بڑھتی ہے۔بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ایک بیان میں امین الحق نے کہا کہ ہم احتجاجا الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں، کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں دو تین فیصد ووٹ کاسٹ ہو رہا ہے، کراچی کے عوام جعلی حلقہ بندیوں کو مسترد کر کے ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پرامن طریقے سے بائیکاٹ کیا گیا۔