عمران اسماعیل

ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کی پارٹنرشپ میں کراچی ڈوب رہا ہے، عمران اسماعیل

کراچی(نمائندہ عکس)سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کی پارٹنرشپ میں کراچی ڈوب رہاہے دونوں ایک دوسرے پر الزامات کے سوا کچھ نہیں کررہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہری بے یارو مدد گار کسی مدد کےانتظار میں ہیں ایڈمنسٹریٹر جانثاران کے ہمراہ شارع فیصل پرسوئمنگ میں مصروف ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدوارو کارکنان عوام کی مدد کےلئے اپناکردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں