سہیل انجم بٹ

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کو قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ ملنےکے اعزاز میں تقریب منعقد

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کو قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ ملنے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی جانب سے انکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گءي- اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایم اے ڈاکٹر زاہد حسین جعفری نے کہا کہ ڈویژن کے واحد ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کو قائد اعظم گولڈ میڈل ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں‘

مریضوں کو طبی سہولیات کی سوفیصد فراہمی‘ ہسپتال کی اپ گریڈیشن‘ ادویات اور مشینری وغیرہ کی شفاف خریداری کو یقینی بنایاگیا جس میں ایم ایس نے نمایاں کردار ادا کیا ہے- دیگر مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کی قیادت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے جس سے علاج معالجے کیلئے رجوع کرنے والے شہریوں کوبہتر سہولیات میسر آرہی ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں