سیلرز لسٹ

ایمازون نے پاکستان کو سیلرز لسٹ میں شامل کرلیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ای کامرس کمپنی ایمازون نے پاکستان کو اپنے سیلر لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ای کامرس کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے اور یہ نوجوان اور کاروبار کرنے والی نئی نسل کے لیے وسیع مواقع پیدا کرے گا، ہم اس میں شامل سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پلیٹ فارم پر فروخت کرنے کے اہل ممالک کی فہرست یہاں دیکھی جاسکتی ہے، اسے اپڈیٹ کرکے پاکستان کو شامل کردیا گیا ہے۔مشیر تجارت نے اپنی ٹوئٹ میں ایمازون انٹرنیشنل سیلر سروسز کے نائب صدر ایرک بروسارڈ کا ایک پیغام بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی تاجر اب پلیٹ فارم پر فروخت کرنے کے اہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی متحرک کاروباری برادری کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں جن میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے سیلرز بھی شامل ہیں اور انہیں دنیا بھر کے صارفین سے مربوط کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں