ڈپٹی ڈائریکٹر

ایل ڈی اے: ڈپٹی ڈائریکٹر کو کورونا وائرس،ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری کےعملے کو 15روز کی چھٹی

لاہور(عکس آن لائن) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نےلینڈ ڈویلپمنٹ تھری کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کو مبینہ طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں تعینات تمام افسران اور عملے کو 15 دن کے لئے رخصت دے کر انہیں اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس دوران انہیں احتیاطی طور پر اپنے اہل خانہ اور دوسرے لوگوں سے میل جول محدود رکھنے کی ہدائت کی ہے۔مذکورہ افسر کے ماتحت کام کرنے والے عملے کو خصوصی طور پر آئسولیشن اختیار کرنے اور کسی قسم کی علامات کی صورت میں کورونا کا ٹیسٹ کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ایل ڈی اے آفس کی عمارت کو تین دن کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور فوری طور پر عمارت کے تمام بلاکوں کی ڈس انفیکشن کروائی جا رہی ہے اور سارے دفتر میں سپرے وغیرہ بھی کیا جائے گا۔دفتر کے چاروں داخلی دروازوں پر ڈس انفیکشن بوتھ قائم کئے جا رہے ہیں اور تمام سیکورٹی گارڈز کو ماسک پہننے اور ہاتھوں کو صابن سے صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل مذکورہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے والد محترم نمونیا کے بخار کے باعث انتقال فرما گئے تھے۔ایل ڈی اے کے ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈپٹی ڈائریکٹر اور ان کے بھائی کو اپنے گھر سے ہی کرونا کی علامات پائی گئیں تھیں۔جب وہ ایل ڈی اے آفس میں آئے تو ایل ڈی اے کے ملازمین جو افس میں ان کے ساتھ کام کرتے تھے تو ان سب ملازمین نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں خدانخواستہ ان کے ساتھ کام کرنے والے افسران وملازمین کو بھی کرونا نہ ہو جائے اس خدشے کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے فوری طور پر اقدام اٹھاتے ہوئے مزید 3 دن کے لئے ایل ڈی اے آفس کو بند کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں