نیب کے گواہ

ایل این جی کیس،شیخ رشید شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیب کے گواہ بن گئے

اسلام آباد(عکس آن لائن ) ایل این جی کیس میں شیخ رشید شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیب کے گواہ بن گئے، وفاقی وزیر ریلوے احتساب عدالت میں گواہی دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ایل این جی کیس میں نیب مجموعی طور پر 59 گواہان عدالت میں پیش کرے گا، شیخ رشید بطور شکایت کنندہ نیب کے پہلے گواہ ہوں گے۔

وزارت توانائی کے 4 افسران محمد حسن بھٹی، نواز احمد ورک، عبدالرشید جوکھیو، عمر سعید بھی گواہان میں شامل ہیں۔قائمقام جنرل منیجر سوئی سدرن گیس فصیح الدین بھی گواہان میں شامل ہیں جبکہ جمیل اجمل ڈائریکٹر پوسٹ قاسم اتھارٹی بھی استغاثہ کے گواہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں