علی امین گنڈاپور

ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی بحالی مثبت پیشرفت ہے،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اْمور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی بحالی مثبت پیشرفت ہے،27فروری کو پاک فضائیہ کی لاجواب کارروائی نے پوری پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کیا،خطے میں دیرپا امن کے لیے بھارت کو کشمیریوں کا حق خودارادیت کا حق دینا ہوگا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان نے ثابت کیا کہ کسی بھی جارحیت کا بھر پور اورمنہ توڑ جواب دے گا۔

انہوںنے کہاکہ پاک فضائیہ کی جوابی کاروائی نے واضح کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج پیشہ ورانہ مہارت کے حوالے سے اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی بحالی مثبت پیشرفت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دیکھنا ہو گا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی کس حد تک احترام کرتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے ہمیشہ واضح کیا کہ اگر بھارت امن کے لیے ایک قدم اٹھائے گا تو پاکستان دو قدم اٹھائے گا۔ انہوںنے کہاکہ بہادر کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پرْعزم ہیں،خطے میں دیرپا امن کے لیے بھارت کو کشمیریوں کا حق خودارادیت کا حق دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کروایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں