وزیر خارجہ

ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں، بھارت کی اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ، وزیر خارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں، بھارت کے اندرونی انشتار سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی عوام نے مودی سرکار کی انتہا پسند سوچ کو مسترد کر دیا ہے، مودی حکومت، خطے میں امن و امان کو تہہ و بالاکرنے پر تلی ہے، جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرکار کی شرانگیزیوں کا دنیا نوٹس لے۔شاہ محمود قریشی نے شہید ہونے والے پاک فوج کے دونوں جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا مسلح افواج کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، مسلح افواج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے،

بھارت کسی بھول میں نہ رہے پاکستانی مسلح افواج ملکی دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں، قوم وطن عزیز کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں