ایف بی آر

ایف بی آر گوشواروں کے دوران نوٹس بازی بند کرکے سہولیات فراہم کرے’پاکستان ٹیکس بار

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ٹیکس کے ہزاروں کیسز عدالتوں میں جارہے ہیں جس کا خمیازہ حکومت اور ایف بی آر کو بھگتنا پڑے گا ،
ایف بی آر کی مشینری کو نوٹس بازی بند کر کے تمام توجہ گوشواروے جمع کروا نے اور ٹیکس دہند گان کو سہولیات فراہم کرنے پر مرکوز کرنی چاہیے ۔ ان خیالات کااظہار صدر آفتاب حسین ناگرہ،سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری،جنرل سیکرٹری فرحان شہزاد،سید تنصیر بخاری،ارشد نواز مان اور دیگر نے ایف بی آر کی جانب سے کیسز کے دائرہ کار بدلنے پر ٹیکس دہندگان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں حکومت کو ریونیو کی ضرورت ہے.

لیکن اس میں جان بوجھ کررکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، اکتوبرمیں ٹیکس کلیکشن کے اعدادوشمارسب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی او،سی ٹی او اور ایل ٹی اوکے ٹرانسفر ہونے والے کیسزپر بریفنگ کے لیے فوری آگاہی مہم کا آغاز کرنا چاہیے کیونکہ ہزاروں کیسز کے آڈٹ اورایگزمپشن التو ا ء کا شکار ہے۔ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کو اعتماد میں نہ لے کر خود اپنا نقصان کررہا ہے یہی موقع تھا کہ ٹرانسفر کیے گئے کیسز کے مالکان کو بلا کر عزت کے ساتھ انہیں بریفنگ دے کر ان کااعتماادبحال کیا جاتا۔ اس موقع پر فرانس میں توہین آمیز خاکوں کیخلاف احتجاج بھی ریکارڈکرایاگیا اورفرانس کی تمام مصنوعات کے استعمال کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں