ایف بی آر

ایف بی آر کی ویب سائٹ کا لنک ڈائون

لاہور (عکس آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی ویب سائٹ کا لنک ڈائون ہوگیا، جس کی وجہ سے ٹیکس گزاروں اور ٹیکس کنسلٹنٹس کو گوشوارے اور انکم ٹیکس اپیلز فائل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن چودھری قمرالزمان کا کہنا ہے کہ شیڈول جاری کرکے ٹیکس گزاروں کے نوٹس میں دیئے بغیر ایف بی آر کی ویب سائٹ ڈائون کرکے اپ ڈیٹ نہیں کرنی چاہیے۔

چودھری قمرالزمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز سے اپیلز فائل کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ عارضی طور پراپ ڈیٹ کرنے کیلئے ڈائون کی گئی ہے، جلد بحال کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں