ایف بی آر

ایف بی آر کی براہ راست ٹیکسوں کی وصولیوں میں 43 فیصد اضافہ

لاہور( عکس آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی براہ راست ٹیکسوں کی وصولیوں میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 43فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں ایف بی آر کو براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 3.272ٹریلین روپے کی محصولات حاصل ہوئیں جو مالی سال 2022کے مقابلے میں 43فیصد زیادہ ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2022میں ایف بی آر کو براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 2.280ٹریلین روپے کی محصولات حاصل ہوئیں۔

گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ایف بی آر کو براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 963ارب روپے حاصل ہوئے جو مالی سال 2022کی اسی مدت کے مقابلے میں 37فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2022کی آخری سہ ماہی میں براہ راست ٹیکسوں کی مد میں ایف بی آر کو 702ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر کے محاصل میں سالانہ بنیادوں پر17فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال میں ایف بی آرکی مجموعی محصولات کا حجم 7.169 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2022میں 6.143ٹریلین روپے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں