ایف بی آر

ایف بی آر کا مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

کراچی(عکس آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے مزید 10 لاکھ افراد ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے منصوبہ بندی بھی مکمل کرلی گئی۔ ایف بی آر نے نان فائلرز کو فائلربنانے کے لیے تمام ریجنل ٹیکس دفاترز کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔

ہدف کے حصول کے لیے آر ٹی اوز کے سو افسران کو ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔ منتخب کیے گئے افسران کی ذمہ داریاں دو حصوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ ہدف کیحصول کیلئےآرٹی اوز کے 100 افسران کو ذمہ داریاں سونپیجانیکا امکان ہے۔بعض افسران کو صرف زیرالتوا کیسز نمٹا کر ٹیکس گزار بنانے کا ہدف دیا جائے گا۔ بعض افسران کو صرف نئے کیسز نمٹا کر ٹیکس نیٹ بڑھانے کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں