ایف بی آر

ایف بی آر کا رواں سال 200ارب روپے کے اضافی ٹیکس وصول کرنے کافیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے صارفین سے اس سال 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ایف بی آر کی دستاویز کے مطابق 6 دیگر ٹیکسز کی مد میں مجموعی طور پر 501 ارب وصولی کا ہدف ہے جبکہ گزرتے سال دیگر ٹیکسز کی مد میں 300 ارب وصول کیے گئے۔

آئندہ سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 450 ارب وصول کیے جائیں گے اور گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کی مد میں 15 ارب وصول ہونگے جبکہ اسلام آباد انتظامیہ صارفین سے 20 ارب سے زائد کے ٹیکس وصول کرے گی۔گیس ڈیویلپمنٹ سرچارج کے ذریعے 10 ارب روپے، موبائل ہینڈ سیٹ لیوی کی مد میں 5 ارب 80 کروڑ روپے اور اگلے سال ائرپورٹ ٹیکس کی مد میں ڈھائی کروڑ وصولی کا ہدف ہے۔یہ تمام ٹیکسز ایف بی آر کے 5963 ارب روپے کے ہدف کے علاوہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں