چیلنجز

ایف بی آر ٹیکس محصولات میں 16 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر ٹیکس محصولات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ جولائی سے لے کر دسمبر 2019ء تک کی مدت میں ایف بی آر نے 2080 ارب روپے کی محصولات حاصل کیں۔ یہ شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 16 فیصد زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں