ایف بی آر

ایف بی آر نے 4ماہ کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا

لاہور(عکس آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کر لیا۔ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 2ہزار 159ارب روپے کے محصولات کے مقابلے میں رواں مالی سال کے 4 ماہ میں 37فیصد اضافے سے 2ہزار 748ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔اعلامیے کے مطابق رواں سال کے پہلے 4ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2ہزار 682ارب روپے تھا، ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 66ارب روپے زیادہ اکٹھے کیے،

ایف بی آر نے اکتوبر میں 707ارب روپے کے محصولات جمع کیے جبکہ اکتوبر کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 516ارب روپے تھا۔ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران 158ارب روپے کے ری فنڈ ادا کیے، رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران تقریباً 29لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے، گزشتہ سال مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران 25لاکھ 70ہزار افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں