ایف بلاک کور کمیٹی

ایف بلاک کور کمیٹی اجلاس، ترقیاتی کام شروع نہ کرانے پر احتجاج کی دھمکی

لاہور (عکس آن لائن ) لاہور پریس کلب میں ایف بلاک ممبران کا ہنگامی اجلاس، پی جے ایچ ایف کی طرف سے جاری کئے گئے دھمکی آمیز نوٹس کی شدید مذمت، ترقیاتی کام یکم مارچ تک شروع نہ کرانے پر حکومت کیخلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایف بلاک کور کمیٹی کا اجلاس لاہور پریس کلب میں ہواجس کا باقاعدہ آغاز محبوب احمد چودھری نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اجلاس میں چیئرمین کور کمیٹی شیر افضل بٹ، سابق ممبر گورننگ باڈی محبوب احمد چودھری، خواجہ ریاض اویس، زاہد شفیق طیب، شہزادہ خالد رشید، اے آر لغاری، قیصر چوہان، عمران علی نومی، میم سین بٹ، ندیم سلیمی،محمد طارق، شبیر عثمانی، میاں عارف، عبدالستار چودھری، امداد قریشی، نعیم سلہری، قاضی طارق، ناصر بٹ، غلام عباس،سجاد اعوان،صوبیٰ خان،حبیب الرحمٰن ،سکندر بھٹی،نواب مقبول،نوشین نقوی و دیگر ایف بلاک کے ساتھیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ممبران نے ایف بلاک کے ممبرز کو پی جے ایچ ایف کی طرف سے جاری کئے گئے دھمکی آمیز نوٹس کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ترقیاتی کام یکم مارچ تک شروع نہ کرانے پر حکومت کیخلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ارشد انصاری نے گذشتہ روز بریفنگ میں جس طرح ایف بلاک کے ترقیاتی کام وزیر اعلی پنجاب سے ملکر فوری شروع کرانے کا وعدہ کیا ہم اس کو سراہتے ہوئے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ اس طرح ڈیویلپمنٹ چارجز 7 لاکھ کے بجائے 4 لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ ماہانہ قسط5 سے6 ہزار مقرر کروانے میں عملی اقدام کرینگے.

تاکہ میڈیا بحران کی زد میں آنے والے صحافی بھی بآسانی قسطیں جمع کروا سکیں۔اس موقع پرمقررین نے پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کے دفتر کوڈی جی پی آر میں شفٹ کرنیکا مطالبہ کیا تاکہ اس سے5 لاکھ سے زائد ماہانہ کرایہ بچایا جا سکے۔اس موقع پر متفقہ طور پر ایف بلاک کا ایک واٹس ایپ گروپ بنانے کی بھی تجویز دی گئی جس میں صرف ایف بلاک کے سٹیک ہولڈرز ہی شامل ہوں گے۔

ایف بلاک کے ممبران کی طرف سے پیش کی گئی ایک قرارداد کو متفقہ طور پرمنظور کرتے ہوئے ڈیموکریٹس گروپ کے چیئرمین و سینئر نائب صدر لاہور پریس کلب رائے حسنین طاہر و ممبران گورننگ باڈی امجد فاروق کلو،حسنین چوہدری ،حسن تیمو ر جھکڑ، محی الدین کو ایف بلاک کی بھرپور نمائندگی کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں بہتری کیلئے ایسی ہی خدمات انجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں