رابی پیرزادہ

ایف آئی اے کے کہنے پرویڈیو لیک کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہیں کی، رابی پیرزادہ

لاہور (عکس آن لائن) گلوکاری سے کنارہ کشی کرنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ویڈیوز وائرل کرنے والوں سے ان کی جان کو خطرہ تھا لہذا ایف آئی اے کے کہنے پر ان لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیوزلیک کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے حوالے سے انکشاف کیا کہ ایف آئی اے نے میری ویڈیوز لیک اور وائرل کرنے والے تمام افراد کا سراغ لگالیا تھا وہ ٹوٹل 6 لوگ تھے جن میں سے 2 کا تعلق لاہور سے تھا جب کہ باقی دبئی میں بھی تھے جنہیں میری ویڈیوز لیک کرنے کے لیے پیسے دئیے گئے تھے۔

تاہم ایف آئی والوں نے مجھے کہا کہ اس کی تفصیلات میں نہ جائیں کیونکہ اس سے آپ کی جان خطرے میں پڑسکتی ہے، تو زندگی تو سب کو پیاری ہوتی ہے۔ لہذا جن لوگوں نے میرے ساتھ یہ کیا یا میری ویڈیوز آگے شیئر کیں مجھے ان لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرنی، مجھے لگتا ہے کہ میں اب اس چیز سے نکل آئی ہوں اور میں نے اپنا معاملہ اللہ کی عدالت میں چھوڑدیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں