شعیب اختر

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو 5جون کو طلب کرلیا

لاہور(عکس آن لائن) ایف آئی اے سابئیر کرائم ونگ نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو 5جون کو طلب کرلیا ۔ شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت پر طلب کیا کرکٹ بورڈ کی طرف سے ان کے لیگل سیل نے ایف آئی اے سابئر ونگ کو تحریری شکایت کی تھی کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر پی سی بی کے سسٹم کے خلاف بیان بازی کی ۔

پی سی بی کاانٹرنل انکوائری سسٹم ٹھیک نہیں جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور بین الاقوامی سطح پر پی سی بی کی بدنامی ہوئی ہے ایف آئی اے نے انہی شکایت شعیب اختر کو پانچ جون کوطلب کیا ہے کے وہ انکوائری افیسر کے سامنے پیش ہو کر اس کی وضاحت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں