طلال چوہدری

ایف آئی اے رپورٹ آنے کے بعد حکومت میں کرپشن وائرس ثابت ہوچکا ہے، طلال چوہدری

فیصل آباد (عکس آن لائن )سابق وزیر مملکت دا خلہ طلال چوہدری نے کہا ہے ایف آئی اے رپورٹ آنے کے بعد حکومت میں کرپشن وائرس ثابت ہوچکا ہے وزیر اعظم جس مغربی جمہوریت کی مثالیں دیتے تھے اس پر خود عمل کیوں نہیں کررہے ہالینڈ برطانیہ کسی مغربی ملک میں یہ سکینڈل ہوتا تو وزیراعظم چوبیس گھنٹے میں استعفی دے دیتا عمران نیازی عثمان بزدار آٹے چینی سکینڈل کے براہ راست ذمہ دارہیں فوری استعفی دیں

میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکومت ٹی وی سکرینوں تک محدود ہوکر رہ گئی نیب کہاں ہے کیا نیب آئسولیشن میں ہے یا لاک ڈاون ہے نیب نے اب تک ان لوگوں کو کیوں گرفتار نہیں کیاچینی سکینڈل کے ذریعے قوم کا اربوں روپیہ جیب میں ڈالا گیا ہے عوام کو لوٹا گیا عمران نیازی نے کابینہ میں ردوبدل کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی ہےانہوں نے کہا کہ مزدور کسان اور عام لوگ بھوک سے بلک رہے ہیں معیشت تباہ ہوچکی روپیہ گرنے سے 10 دن میں پاکستان کے قرض میں 9کھرب سے زیادہ اضافہ ہوا محض چند دن میں پاکستانی روپیہ 10 روپے مزید لڑھک گیا ہے

ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے پورا ملک چیخ رہا تھا کہ ہاٹ منی نہ لاو لیکن حکومت نے نہ ایک نہ سنی لوگ خبردار کرتے رہ گئے کہ سود کی شرح گری توہاٹ منی کا یہ سرمایہ بھاگ جائے گاہاٹ منی جانے سے زرمبادلہ نیچے آئے گا اور روپیہ فٹ بال کی طرح لڑھکے گا، ہماری بات سچ نکلی اب ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گامگر نا ہل حکومتی ٹیم نے ہماری ایک نہیں سنی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں