ایشیا کپ

ایشیا کپ کے دوران آپ سب کی جانب سے محبت اور حوصلہ افزائی کرنے کا بہت شکریہ،ایشیا کپ ہارنے کے بعد نسیم شاہ کا بیان

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جانب سے ایشیا کپ 2022میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلی پوسٹ میں کہاگیا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران آپ سب کی جانب سے محبت اور حوصلہ افزائی کرنے کا بہت شکریہ ۔

نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں نسیم شاہ گرانڈ کے اندر فیلڈنگ پر موجود نظر آ رہے ہیں۔نسیم شاہ کا ویڈیو کے کیپشن میں لکھنا کہ ایشیا کپ کے دوران آپ سب کی جانب سے محبت اور حوصلہ افزائی کرنے کا بہت شکریہ، انشااللہ آئندہ مزید مضبوط ہو کر آئوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں