تنویر احمد

ایشیا کپ کا سارا کریڈٹ نجم سیٹھی کا ہے، ذکا ء اشرف کا نام لینے والے چاپلوس ہیں،تنویر احمد

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے انعقاد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا ء اشرف کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ایک انٹرویومیں تنویر احمد نے کہاکہ ایشیا کپ جو ہو رہا ہے یا پاکستان ایشیا کپ جیت بھی جاتا ہے تو میری نظر میں اس میں ذکا ء اشرف کا کوئی کریڈٹ نہیں ہے کیونکہ یہ ساری محنت نجم سیٹھی کی ہے۔تنویر احمد نے کہاکہ ایشیا کپ کے حوالے سے ساری لڑائی نجم سیٹھی نے لڑی کیونکہ جس وقت یہ کہا جا رہا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ہم نہیں کھیلیں گے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت نہیں کھیلیں گے، یہاں تک کہ ٹورنامنٹ کے مؤخر ہونے تک بات پہنچ گئی تھی۔

انہوںنے کہاکہ جو کرکٹرز یا جو لوگ اس معاملے میں ذکا اشرف کا نام لیں گے وہ چاپلوسیاں کرنے میں سب سے ماہر ہوں گے کیونکہ اس میں ذکا اشرف کا کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے، وہ آئے ہیں اور ٹورنامنٹ کروائیں گے بس بات ختم ہو جائے گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہاکہ میرے خیال میں اس معاملے میں نجم سیٹھی کا بہت زبردست کردار ہے اور پورے پاکستان کو پتہ ہے کہ اس معاملے پر ٹھیک ٹھاک قمس کی بحث چلی ہے۔تنویر احمد کی جانب سے نجی پروگرام کے کلپ کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا گیا جس پر نجم سیٹھی نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں