ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرقرضے کی منظوری

اسلام آباد(عکس آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر مالیت کے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قرضہ پاکستان کے پس ماندہ و غریب طبقے کی بہتری کے لئے معاون ثابت ہوگا۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ قرضہ سماجی تحفظ کے پروگرام اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی معاون ثابت ہوگا۔اے ڈی بی کے مطابق قرضے سے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اورقرضے سے حکومت پاکستان اپنے ترقیاتی منصوبوں کے لئے درکار مالی وسائل و ضروریاتِ پوری کرسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں