منشیات فروشوں

ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن خرم شہزاد نے سب انسپکٹر توقیر احمد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز حسین ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان تنویر عباس سے چرس1کلو480گرام، سرفراز سے چرس360گرام، وسیم سے رائفل7ایم ایم، عامر شہزاد سے پسٹل30بور اور محمد نعمان سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں