پاکستان سپر لیگ

ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی طور برداشت نہیں کی جائیگی، پی ایس ایل کیلئے بائیو سیکور ببل 15 فروری سے شروع ہو جائیگا

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چھٹے ایڈیشن، پی ایس ایل 6 کیلئے سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنانے کی منصوبہ کرلی گئی ۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے میچز کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی طور برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، پی ایس ایل کے لیے بائیو سیکور ببل 15 فروری سے شروع ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی ایک منفی ٹیسٹ کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے، کراچی میں کھلاڑیوں کی مزید دو مرتبہ ٹیسٹنگ ہو گی، ٹیسٹنگ میں منفی نتائَج آنے کے بعد ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی۔زرائع کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی کو پانچ روزہ آئسولیشن میں رہنا پڑے گا، آئسولیشن کے دوران بھی دو بار ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہو گا، پی ایس ایل دو مرحلوں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں