ریشم

ایسے کردار کی تلاش میں ہوں جو لوگ ہمیشہ یاد رکھیں‘ ریشم

لاہور( عکس آن لائن) فلم و ٹی وی کی نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اگرچہ زندگی میں بے شمار کردار ادا کئے لیکن اب بھی کسی ایسے کردار کی تلاش ہے جو لوگ ہمیشہ یاد رکھیں ۔ گزشتہ روز خصوصی بات چیت میں ریشم نے کہا کہ مجھے منافقت پسند نہیں اسی لئے منافق لوگوں سے نفرت ہے سچ بولنا اور سننا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے شعبوں کی طرح شوبز میں بھی منافقت ہے ۔

ریشم نے کہا کہ اپنی شوبز کی زندگی میں بے شمار کردار نبھائے ہیں مگر کسی ایسے کردار کی تلاش میں ہوں جو امر ہوجائے اور لوگ ہمیشہ اسے یاد رکھیں ۔ ریشم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں اور اس کا ثبوت مداحوں کی وہ محبت ہے جو انمول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں