اعجاز اسلم

ایسا کبھی نہیں دیکھا فیصل قریشی نے شیڈول مرتب کیا ہو اور اس کے مطابق کام مکمل نہ کئے ہوں’ اعجاز اسلم

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکار اعجاز اسلم نے کہا ہے کہ فیصل قریشی اس وقت شوبز انڈسٹری کا وہ واحد اداکار ہے جو بارہ گھنٹوں کا کام چھ گھنٹوں میں نمٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، مجھے ایسے لگتا ہے فیصل قریشی کے ساتھ کوئی جن ہے جو ان کے سارے کام نمٹانے میں مددد یتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اعجاز اسلم نے کہا کہ فیصل قریشی اپنے دن کیلئے جو شیڈول مرتب کرتا ہے اس کے مطابق چلتا ہے بلکہ اپنے کاموں کو بروقت نمٹاتا ہے ۔ میں نے اپنے پراجیکٹ میں بھی اس کا مشاہدہ کیا ہے جو کام چھ گھنٹے میں ہونا ہوتا ہے وہ اسے تین گھنٹے میں نمٹا کر چلا جا تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری فیصل قریشی سے انتہائی قربت ہے او رہم اکثر طویل نشست کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں