رجب طیب ایردوآن

ایردوآن کی ڈچ سیاستدان وائیلڈرس کے خلاف فوجداری مقدمے کی درخواست

انقرہ ( عکس آن لا ئن )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے معروف متنازع ڈچ سیاست دان گیرٹ وائیلڈرس کے خلاف فوجداری مقدمے کی درخواست دائرکردی ہے اور ان پر الزام عاید کیا ہے کہ انھوں نے سوشل میڈیا پر ان کی تضحیک کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ایردوآن کے وکلا نے انقرہ میں پراسیکیوٹرز کے ہاں ایک قانونی درخواست دائر کی اور اس میں یہ موقف اختیار کیا کہ ترکی کی عدالتوں کو اس معاملے کی سماعت کا اختیار حاصل ہے کیونکہ ملک کے صدر کی توہین کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس جرم کا نہ صرف صدارتی نشست پر براجمان شخصیت کے خلاف ارتکاب کیا گیا ہے بلکہ اس سے ریاست کی سیاسی حکومت کے ڈھانچے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وائیلڈرس کے تبصرے کو اظہار رائے کی آزادی کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا کیونکہ انھوں نے صدر ایردوآن کی عزت،وقار ،کردار اور شہرت پر حملہ کیا ہے۔ترک وزیر خارجہ نے ٹویٹر پر لکھاکہ اب وقت آگیا ہے کہ یورپ اپنے دھتکارے ہوئے نسل پرست ذہنیت کے حامل سیاست دانوں کو روکے۔ترکی کی قوم پرست تحریک پارٹی کے لیڈر اور صدر ایردوآن کے اتحادی دولت بہیج علی نے ایک بیان وائیلڈرس کو دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ ان کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گہرے تاریک تعلقات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں