سعودی عرب

ایران کیساتھ ثالثی کیلئے پاکستان سمیت کسی کو بھی نہیں کہا، سعودی عرب

لندن(عکس آن لائن)سعودی عرب نے تردید کی ہے کہ اس نے ایران کے ساتھ ثالثی کیلئے پاکستان سمیت کسی کو بھی نہیں کہا ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے آرامکو تیل تنصیبات پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا اور واضح اعلان کیا کہ ایران کیساتھ کسی بھی سطح کے مذاکرات کا امکان نہیں ہے۔

لندن کے چیٹم ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کشیدگی کم کرنے کی ذمہ داری سے سعودی عرب کو بری الزمہ قرار دیا اور کہا کہ اسکی ذمے داری ایران پر عائد ہوگی ہے ۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کو اپنے رویے میں تبدیلی اور عمل سے افہام وتفہیم کی فضا کیلئے سنجیدگی دکھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے خطاب میں آرامکو تنصیبات پر حملے کا حوالہ دیا اور کہا کہ سعودی عرب نے ریکارڈ وقت میں نقصان کی تلافی کو یقینی بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں