ایران

ایران نے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو طلب کرلیا

تہران(عکس آن لائن)ایران نے سیکیورٹی اہلکاروں کے مبینہ قتل کے ملزمان کی سزائے موت پر سوئس وزارت خارجہ کے مذمتی بیان پر سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو طلب کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے تین افراد کی پھانسی کی سخت مذمت کی تھی۔سوئس وزارت خارجہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ سوئٹزرلینڈ ایران پر زور دیتا ہے کہ وہ پھانسیاں روکے اور سزائے موت میں کمی کیلئے اقدامات کرے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سوئس سفیر نادین لوزانو کو ملک کے داخلی معاملات میں سوئٹزرلینڈ کی مداخلت پر طلب کرلیا گیا ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ ایسے غیر روایتی اقدامات اسلامی جمہوریہ ایران اور سوئس کنفیڈریشن جیسے ممالک کے دوستانہ تعلقات کیلئے مناسب نہیں، انہیں درست کیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں