سروس معطل

ایران میں کرونا وائرس، کوئٹہ سے تفتان ٹرین تاحکم ثانی سروس معطل

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کوئٹہ سے تفتان تک ٹرین سروس معطل کردی، ٹرین سروس تاحکم ثانی معطل رہے گی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کوئٹہ تفتان کے درمیان چلنے والی چاروں ٹرینیں واپس آ چکی ہیں اور اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ ٹرینیں تا حکم ثانی نہیں چلیں گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ کوئٹہ تفتان کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو بند کر دیا گیا ہے، جب تک تفتان کوئٹہ بارڈر نہ کھلے تب تک ریلوے ٹریفک بند رہے گی، عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سامان اور دوسری چیزوں کی بکنگ واپس لے لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں