قاہرہ(عکس آن لائن )عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران اور ترکی عرب ممالک پر اپنی بادشاہت قائم کرنا چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل ایک بیان میںکہا کہ عرب ممالک کے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کافی پیچیدہ اور مشکل سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ علاقائی غنڈہ گردی ایران اور ترکی دونوں کی نظریاتی سیاست کے باعث آنے والے وقت میں بھی جاری رہے گی۔ احمد ابو الغیط کا کہنا تھا کہ قومی ریاستوں سے وابستگی ہی خطے اور ممالک کے لیے نجات کا راستہ ہے۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے قومی مفادات کے حصول کے لیی مذہب کا استعمال ترک کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے قضیہ فلسطین کے مفاد میں ہونے چاہئیں۔
