واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی اور ایرانی عہدیداروں نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی سے ممکنہ ملاقات یا رابطے پر تبادلہ خیال کیا تھا لیکن میں نے ملاقات نہ کرنے پر اصرار کیاہے کہ جس کے بعد انہوں نے ملاقات منسوخ کردی تھی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے بات چیت کی لیکن میں کہا کہ ایران اس ملاقات کے ذریعے پابندیوں میں نرمی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ میں نے کہا کہ آپ مذاق ضرور کریں گے۔ روحانی اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔