ایرانی صدر

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ لاہور ، شہر کی اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا

لاہور (عکس آن لائن) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے،لاہور شہر کی اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا۔ منگل کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا،

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ اس کے علاوہ صوبائی وزرا مجتبی شجاع الرحمان، بلال یاسین، خواجہ سلمان رفیق، چودھری شافع حسین، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایرانی صدر کے دورہ لاہور کی مناسبت سے شہر کی اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں