ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وفد کے ہمراہ 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آ باد ( عکس آن لائن) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ایرانی خاتون اول، وزیر خارجہ، کابینہ ارکان، اعلی حکام اور بڑا تجارتی وفد بھی ان کے ساتھ ہیں، وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے نورخان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا، پاکستانی ثقافت کے مطابق بچوں نے ایرانی صدر کو گلدستے پیش کیے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدر پاکستان، وزیر اعظم، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کریں گے۔ اس دورے میں پاکستان اور ایران کے مابین مختلف جہتوں پر گفتگو کی جائے گی،

ملاقاتوں میں ایران پاک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، زراعت، تجارت، رابطے، توانائی، عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا ایجنڈا موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں