اسماعیل قاآنی

ایرانی القدس فورس کے کمانڈر کی امریکا میں دہشت گرد کارروائیوں کی دھمکی

تہران (عکس آن لائن)ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے امریکا کی سرزمین پر دہشت گرد کارروائیوں کی دھمکی دی ہے۔امریکی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ایران کو مزاحمت کے راستے سے ہر گز نہیں روک سکے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق قاآنی نے کہا کہ ایران اب بھی جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔وہ تہران یونیورسٹی میں قاسم سلیمانی کی برسی کے سلسلے میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ قاآنی کے مطابق امریکا کی جانب سے سامنے آئے والی شرپسند حرکتوں سے القدس فورس کا راستہ اور مزاحمت ہر گز تبدیل نہیں ہو گی۔ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الزام عائد کیا کہ وہ ایران پر حملے کے واسطے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔ ظریف نے باور کرایا کہ تہران پوری طاقت سے اپنا دفاع کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں