پٹرول کی قیمتوں

ایران، مہنگائی کےخلاف مظاہروں کا 5واں روز، متوفین کی تعداد 106ہو گئی

تہران(عکس آن لائن) پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے حکومت مخالف احتجاج میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 106 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاج کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں اب تک 100 سے زائد افراد جان بحق ہوچکے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ایرانی سیکیورٹی فورسز پر طاقت کے بے دریغ استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعے سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 106 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، یہ وفات ایران کے 21 شہروں میں ہونے والے احتجاج کے دوران ہوئیں جب کہ خدشہ ہے کہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، مصدقہ ذرائع کے مطابق یہ تعداد 200 سے زیادہ ہے۔ایرانی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جب کہ ایرانی انتظامیہ کی جانب سے ان متوفین اور زخمیوں کے حوالے سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں