ایئر کینیڈا

ایئر کینیڈا نے اپنے پانچ ہزار کارکن برطرف کر دئیے

ٹورنٹو(عکس آن لائن )کینیڈا کی سب سے بڑی فضائی کمپنی، ایئر کینیڈا پانچ ہزار ملازمین کو عارضی طور پر برطرف کر رہی ہے، کیونکہ مختلف روٹس پر مسافروں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایئر کینیڈا کیلئے کینیڈین یونین آف پبلک ایمپلائیز کے سربراہ ویزلے لی سوسکی کا کہنا تھا کہ کمپنی 3600 ملازمین اور 1500 سے زیادہ فلائٹ اٹینڈنٹ عارضی طور پربرطرف کر رہی ہے۔یہ برطرفیاں یکم اپریل سے نافذ العمل ہوں گی اور اس سے 60 فیصد کے قریب فلائٹ اٹینڈنٹ متاثر ہوں گے۔ ایئر کینیڈا کا کہنا تھا کہ 31 مارچ سے وہ امریکہ اور دیگر ممالک کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کر رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ جب یہ بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی تو برطرف ملازمین کو دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر طلب کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں