فردوس عاشق اعوان

اہم قومی فریضہ میں علما کے مرکزی کردار کیلئے وزارت مذہبی امور کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے

اسلام آبا(عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسجد کا منبر اور امام کی آواز کرونا وائرس کے بین الاقوامی چیلنج سے مقابلے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس اہم قومی فریضہ میں علما کے مرکزی کردار کیلئے وزارت مذہبی امور کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،کرونا وائرس کے ممکنہ علاج اور بچاﺅ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں تاکہ ہم سب اپنا اور ایک دوسرے کا خیال رکھ سکیں

تفصیلات کے مطابق منگل کو معان خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا کہ کرونا سے بچاﺅ اور اس کے پھیلا کو روکنے کیلئے میڈیا آگاہی کے ذریعے کلیدی کردار سرانجام دے رہا ہے جو لائق تحسین ہے، اس چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے میڈیا کو اپنا شراکت دار سمجھتے ہیں۔موجودہ صورتحال میں افراتفری اور ہیجان سے بچنا ضروری ہے، زیادہ باخبر رہنا ہے تاکہ اتحاد و یکجہتی سے اس وائرس کا مقابلہ کیا جاسکے، میڈیا کا سارے عمل میں کلیدی کردار ہے، بیماری کی علامات، اس کے ممکنہ علاج اور بچا ﺅکے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں تاکہ ہم سب اپنا اور ایک دوسرے کا خیال رکھ سکیں،

خود اس بیماری سے محفوظ رہیں اور اپنے پیاروں کو بھی اس وبا سے بچا سکیں، افواہوں پر کان ہرگز نہ دھریں، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ا اس اہم قومی فریضہ میں علما کے مرکزی کردار کیلئے وزارت مذہبی امور کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں