اعظم خان سواتی

اگر اپوزیشن استعفیٰ دیدیے تو ختم دلواں گا،سینیٹ میں مٹن اور بریانی کی دیگیں تقسیم کروں گا‘اعظم خان سواتی

لاہور (عکس آن لائن) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے اس وقت اس حالت میں نہیں کہ حکومت اسے چلا سکے، اگر اس کی نجکاری نہ کی گئی تو اسٹیل مل کی طرح اسے بھی بند کرنا پڑے گا ‘شیخ رشید اپنے دور میں کافی چیزیں پائپ لائن میں ڈال گئے ان کی طرح کام نہیں کرسکتا مگر کوشش ضرور کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران اعظم خان سواتی نے کہا کہ اسٹیل ملز کی طرح ملک کے ریلوے نظام کا بھی برا ہے، اگر یہی نظام چلتا رہا تو پاکستان اسٹیل ملز کی طرح ریلوے کو بھی بند کرنا پڑجائے گا، بحیثیت وزیر کہہ رہا ہوں، ریلوے کو ہم نہیں چلاسکتے ایسا ہی رہا تو اسٹیل ملز کی طرح ریلوے کو بند کرنا پڑے گا۔ جو کام ہم خود نہیں کرسکتے وہ آٹ سورس کردیں گے،شیخ رشید اپنے دور میں کافی چیزیں پائپ لائن میں ڈال گئے۔ ان کی طرح کام نہیں کرسکتا مگر کوشش ضرور کروں گا۔ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کے استعفوں بارے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہہ اگر اپوزیشن استعفیٰ دیدیے تو ختم دلواں گا،سینیٹ میں مٹن اور بریانی کی دیگیں تقسیم کروں گا،اور ان کے استعفی فوری منظور کروا لوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 1974 کے بعد اب 46 سال بعد ریلوے کا سفر کیا، ریلوے کے حالات خراب ہیں، مسافر نے بتایا آج آپ کے آنے کی وجہ سے ٹرین وقت پر ملی ‘ ریلوے میں وکٹوریا نظام نہیں چل سکتا،گاڑی کی سمت کو تھوڑا ٹھیک کرنا ہے پاکستانی اداروں میں بہتری لانا اولین ترجیح ہے،ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ریلوے ملازمین کی رہائش کے معیار کو بہتر کررہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ریلوے کو نئی جدت کیساتھ کمرشل فلائٹ کی طرف لے جارہاہوں،تحریک انصاف یا میں نے سیاست کی تو ریلوے ڈوب جائے گا،انہوں نے کہاکہ ہمارے مزدور کی معیشت بہتر ہوگی تو ترقی آئے گی ، ریاست کاپلر میڈیا کی وجہ سے مستحکم ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں