اکشے کمار

اکشے کمار کی فلموں کا ایک سال میں 7ارب سے زائد کا بزنس

ممبئی (عکس آن لائن) معروف بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلموں نے گزشتہ سال باکس آفس پر7 ارب سے زائد کا بزنس کرکے تاریخ رقم کردی ۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے گزشتہ سال باکس آفس پر7 ارب سے زائد کا بزنس کرکے ناصرف تاریخ رقم کی بلکہ وہ پہلے بھارتی اداکار بھی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک سال میں7 ارب سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

اکشے کمار کی گزشتہ سال تین فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جن میں پہلی فلم کیسری تھی ان کی اِس فلم نے ایک ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا، ان کی دوسری فلم مشن منگل تھی اور ان کی اِس فلم نے دو ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا جبکہ ان کی تیسری فلم ہاوس فل 4 تھی جس نے ایک ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا اور ان کی گزشتہ سال کی آخری فلم گڈ نیوز تھی اور ان کی اِس فلم نے بھی ایک ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ اداکار اکشے کمار کی گزشتہ سال اِن چار فلموں کی کامیابی اور بزنس کے بعد وہ بالی ووڈ کے پہلے اداکار بن گئے ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر ایک سال میں7 ارب سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

اِس سے قبل بھارتی فلم اسٹار سلمان خان نے 2015 میں 5 ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا، 2015 میں ان کی فلم بجرنگی بھائی جان نے 3 ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا جبکہ ان کی فلم پریم رتن دھن پایو نے 2 ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں