سیمنٹ کے شعبہ

اکتوبر 2019ء کے دوران سیمنٹ کے شعبہ کی شرح نمو میں 9.19 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) اکتوبر 2019ء کے دوران سیمنٹ کے شعبہ کی شرح نمو میں 9.19 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 4.984 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا ہے جبکہ اکتوبر 2018ء کے دوران سیمنٹ کی فروخت کا حجم 4.564 ملین ٹن رہا تھا۔ اس طرح اکتوبر 2018ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2019ء کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 0.420 ملین ٹن یعنی 9 فیصڈ سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن ( اے پی سی ایم اے) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں منفی رجحان رہا تھا تاہم تیسرے ماہ کے دوران فروخت میں نو فیصد سے زیادہ کا اضافہ حوصلہ افزا ہے جس سے شعبہ کی کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں