فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ

اکتوبر اور نومبر کے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 6 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد(عکس آن لائن)اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں عوام سے ایک روپیہ 6 پیسے فی یونٹ وصول کیا جائے گا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جبکہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 77 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی ہے۔

اس اضافے سے بجلی صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں