صائمہ

اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ، صائمہ

لاہور (عکس آن لائن) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ،جدت اپنانے کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کے تجربات سے بھی استفادہ کرنا چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے ہمیں اچھی اور کامیاب فلم بنانے کے لیے بہت سوچ بچار سے کام لینا پڑے گا ۔

اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے موضوع کا انتخاب سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہم چربہ سازی کریں بلکہ ہمارے پاس بہت سے موضوعات ہیں جنہیں اسکرپٹ کا رنگ دیا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری تبدیلی کے دور سے گزر ے گی تو کامیاب ہو گی ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں