لاہور (عکس آن لائن)مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ اپوز یشن جماعتیں ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہیں،ووٹ کو عز ت دو کا نعرے لگانے والے پی ٹی آئی کوملنے والے و وٹ کااحترام کیو ں نہیں کررہے؟،
اپوز یشن شرپسند سیا ست سے بازآ جائے، گوجرانوالہ میں عوام سیا سی چورو ں کی بارا ت کا حصہ نہیں بنے گی۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ جمہوری حکومت کیخلا ف ساز شیں اور شرا رتیں کرنے والو ں کا پوری قو ت سے راستہ رو کا جائے گا۔تحریک انصا ف اورعمران خان کے خلا ف عوام کو بھڑکانے والے ہماری شرا فت کو کمزوری نہ سمجھیں ایٹ کا جواب پتھر سے دینا ہمیں بھی آ تا ہے مگر تحریک انصا ف ملک میں خانہ جنگی نہیں چاہتی ۔
انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن احتجاج اور جلسہ کی آ ڑ میں ریا ستی ر ٹ کو للکارے گی تو بھر اس کیخلا ف جوایکشن ہو گا اس کی وہ خود ذ مہ دار ہو گی ۔ اپوز یشن کی کو ئی تحریک حکومت کیلئے خطرہ نہیں انتخابا ت 2023میں ہی ہو نگے اور تحریک انصا ف دو بارہ بھاری اکثر یت سے ووٹ حا صل کر اپنی حکومت قا ئم کرے گی