نور عالم

اپوزیشن ہم ہیں حکومت میں نہیں بیٹھیں گے،نور عالم

اسلام آباد(عکس آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہم ہیں حکومت میں نہیں بیٹھیں گے،اپوزیشن میں آواز اٹھانی آتی ہے۔

جمعرات کوپارلیمنٹ ہائوس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نور عالم نے کہا کہ ہم فرد واحد کیلئے نہیں ملک کے لیے لڑتے ہیں اور عوام کیلئے آواز اٹھاتے ہیں، پہلے بھی عوام کیلئے آواز اٹھائی اب بھی اٹھائیں گے۔نور عالم نے کہاکہ مہنگائی ہو، امن و امان ہو یا رائلٹی کی بات ہو، آواز اٹھائیں گے، ملک کی بات ہو یا اداروں کیلئے بات ہو سب کریں گے،اسمبلی میں آئیں لیکن احتجاج کا طریقہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ احتجاج ہم سب کو کرنا چاہیے، پاکستان کی سیاست میں آئی ایم ایف باہر کے ممالک کو ملوث کرتے ہیں،اندرونی معاملات امریکا اور آئی ایم ایف کے حوالے کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم کو احتجاج کرنا چاہیے، عوام کو اپنے ان ارکان قومی اسمبلی سے پوچھنا چاہیے باہر ممالک کو کیسے خطوط لکھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں